Facebook sneaks an Easter egg into Messenger to celebrate 1 billion monthly users

Facebook Sneaks An Easter Egg Into Messenger To Celebrate 1 Billion Monthly Users

فیس بک میسنجر کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے بڑھ گئی

فیس بک میسنجر نے اب تک کا سب سے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ فیس بک کےماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی ہے۔ پچھلے سال جون میں میسنجر کے صارفین کی تعداد 700 ملین سے زیادہ تھی. فروری میں وٹس ایپ کے صارفین کی تعداد بھی ایک ارب سے بڑھ گئی تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ دنیا کا ہر ساتواں شخص فیس بک کی چیٹ ایپ استعمال کر رہا ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک نے میسنجر کے صارفین 1ارب ماہانہ ہونے کے موقع کو یادگار بنانے کے لیے میسنجر میں ایک ایسٹر ایگ بھی شامل کیا ہے، جو کسی بھی شخص کو غبارے کا ایموجی بھیجنے پر ظاہر ہوتا ہے۔
فیس بک نے اس موقع پر میسنجر گیمز اور کچھ دیگر حوالوں سے اعداد و شمار بھی ظاہر کیے ہیں جن کے مطابق میسنجر کا سب سے مقبول سٹیکر اینگری برڈ تھا۔
لوگ میسنجر پر ہر روز 22 ملین GIFs بھیجتے ہیں یعنی ہر سیکنڈ میں 254گفس۔میسنجر پر 1.2ارب بار باسکٹ بال گیم بھی کھیلی جا چکی ہے۔250 ملین بار سوکر گیم کھیلی جا چکی ہے۔مدر ڈے پر 300 ملین پھول بھیجے جا چکے ہیں۔اور ویلنٹائن پر 360 ملین پیغامات بھیجے جا چکے ہیں۔

Facebook sneaks an Easter egg into Messenger to celebrate 1 billion monthly users
تاریخ اشاعت: 2016-07-21

More Technology Articles