Facebook takes on Google Doodle with News Feed messages

Facebook Takes On Google Doodle With News Feed Messages

فیس بک نے گوگل ڈوڈل کا توڑ بھی کر لیا

گوگل ڈوڈل کی مدد سے سرچ انجن گوگل عام سرچنگ  کے عمل کو متاثر کیے بغیر ہی تہواروں اور قومی دنوں کو منا لیتا ہے۔ فیس بک بھی  نیوز فیڈ میں اسی طریقے پر عمل پیرا ہے۔
فیس بک نیوز فیڈ میں گوگل ڈوڈل کی طرح  مختلف تھیمز پر مشتمل پیغامات ظاہر کر رہا ہے۔اس کی ایک مثال تو فیس بک  کی طرف سے نیوز فیڈ میں  سپر مون کے حوالے سے تجاویز اور اس کی تفصیلات پر مبنی لنکس فراہم کرناہے۔

(جاری ہے)

فیس بک نےتھینکس گیونگ ڈے کی مناسبت سے بھی  نیوز فیڈ میں  تہنیتی پیغامات  کو جگہ دی تھی ۔
اس کے علاوہ صارفین اب قومی یا مذہبی تہواروں پر سوشل نیٹ ورج  کے خوبصورت تھیم والے کارڈ شیئر بھی کر سکیں گے۔ فیس بک  کا کہنا ہے کہ صارفین جلد ہی 18 چھٹیوں کے حوالے سے بنائے گئے  کارزڈ کو شیئر کرنے کےدعوت نامے دیکھ سکیں گے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین نیوز فیڈ میں فیس بک کی طرف سے دکھائے جانے والے تھیم پر مشتمل پیغامات چھپا بھی سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-20

More Technology Articles