Facebook tests upload Snapchat like photo frames

Facebook Tests Upload Snapchat Like Photo Frames

فیس بک نے سنیپ چیٹ کی طرح کے فوٹو فریم اپ لوڈ کرنے دے گا

فیس بک سنیپ چیٹ کی طرح کا ایک اور فیچر ٹسٹ کر رہا ہے۔ فیس بک کچھ ممالک میں کچھ صارفین کو پروفائل فوٹو کے لیے فریم اپ لوڈ کرنے کی سہولت دے رہا ہے۔
فیس بک آپ کو نئے کیمرہ ایفکٹس پلیٹ فارم پر فریم کے تمام ایلیمنٹ کےلیے شفاف PNGs اپ لوڈ کرنےکی سہولت دے گا۔ فیس بک آپ کے بنائے ہوئے فریمز کو باقاعدہ اپروو کرے گا ۔

یاد رہے اپروول میں عام طور پر ایک ہفتہ بھی لگ سکتا ہے۔
اچھے فریم بنانے کے لیے آپ کے پاس کچھ ڈیزائنگ کی مہارت کا ہونا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک بذات خود کوئی فریم یا فریم بنانے کا ٹول فراہم نہیں کرتا۔ اس کی ویب سائٹ پر بس فریم بنانے کےلیےکچھ گائیڈ لائنز ہیں۔آپ اپنے فریم کو مختلف درجہ بندیوںمیں شامل کر سکتےہیں۔
ایک بار فیس بک اپروو کر دے تو لوگ اپنی پروفائل فوٹو پر آپ کا بنایا فریم استعمال کر سکیں گے۔

آپ چاہیں تو یہ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کا فریم کتنا مقبول ہو چکا ہے،ا سے کتنے لوگوں نےا ستعمال کیا ہے۔
فیس بک کا یہ فیچر سب سے پہلے کولمبیا، میکسیکو، تائیوان، برطانیہ اور آئرلینڈ میں متعارف کرایا جائے گا۔ اسے فی الحال محدود صارفین کے ساتھ ٹسٹ کیا جا رہا ہے۔

Facebook tests upload Snapchat like photo frames
تاریخ اشاعت: 2016-12-09

More Technology Articles