Facebook trademark ruling in China doesn’t mean the country will unblock the social network

Facebook Trademark Ruling In China Doesn’t Mean The Country Will Unblock The Social Network

فیس بک چین میں ٹریڈ مارک کا مقدمہ جیت گیا

چین کی ایک عدالت نے ٹریڈمارک کے ایک اور اہم مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ اگرچہ فیس بک چین میں بلاک ہے مگر اس کے باوجود فیصلہ فیس بک کے حق میں آیا ہے۔
بیجنگ کی عدالت میں ایک ایسا مقدمہ جاری تھا جس میں ایک چینی کمپنی نے 2011 میں Face Book کے نام کو اپنے نام پر رجسٹرڈ کرانے کی کوشش کی تھی۔ یہ کمپنی سبزیوں، آلو کے چپس، کافی ڈرنکس، چائے اور کینڈی وغیرہ کو کین میں محفوظ کرکے فروخت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ کمپنی کسی بھی طرح ثابت نہیں کر سکی کہ Face Book نام رکھنے میں اس کا مقصد فیس بک کی شہرت کا فائدہ اٹھانا نہیں تھا، نہ ہی وہ یہ ثابت کر سکی کہ جس قسم کا کاروبار وہ کرتی ہے اس میں یہ نام استعمال ہوتا ہے۔فیس بک کے حق میں ٹریڈ مارک کا فیصلہ ہونے کے باوجود چین میں فیس بک بدستور بلا ک ہی رہے گا۔
چین کی ایک عدالت نے گزشتہ دنوں اپنے فیصلے میں چینی لیدر کمپنی کو اپنی مصنوعات کا نام آئی فون رکھنے کی اجازت دے دی تھی(تفصیلات اس صفحے پر

تاریخ اشاعت: 2016-05-09

More Technology Articles