Facebook unveils Messenger Lite for Android

Facebook Unveils Messenger Lite For Android

فیس بک نےاینڈروئیڈ صارفین کے لیے میسنجر لائٹ متعارف کرا دیا

فیس بک نے میسنجر لائٹ لانچ کر دیاہے۔اس ایپلی کیشن کو ایسے ممالک کے لیے لانچ کیا گیا ہے جہاں انٹرنیٹ بہت سست اور مہنگا ہے۔ سست رفتار انٹرنیٹ پر بھی صارفین میسنجر لائٹ کو اوریجنل میسنجر کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کم سائز کی ایپلی کیشن سے صارفین اصل ایپلی کیشن کی طرح ٹیکسٹ ، فوٹوز اور لنک بھیج سکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن میں صارفین سٹیکر بھی وصول کر سکتے ہیں مگر اسے ڈاؤن لوڈ اور شیئر نہیں کر سکتے۔
میسنجر لائٹ کو سب سے پہلے کینیا، تونس، ملائشیا، سری لنکا اور وینزویلا میں لانچ کیاجائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اسے دنیا کے دیگر میں ممالک میں لانچ کیا جائے گا۔ ابھی یہ ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور پر بھی نہیں آئی۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-03

More Technology Articles