Facebook unveils new Instant Games for Messenger

Facebook Unveils New Instant Games For Messenger

فیس بک نے میسنجر کے لیے نئی انسٹنٹ گیمز متعارف کرا دی

فیس بک نے میسنجر کے لیے بہت سے نئی انسٹنٹ گیمز متعارف کرا دی ہیں۔جواب دینے میں سست دوستوں کے جواب کےمنتظر افراد اب بور ہونے کی بجائے نئی آرکیڈ گیمز سے لطف اندوز ہوتے ہوئے وقت گزار سکتے ہیں۔
فیس بک پہلے بھی میسنجر میں فٹ بال، باسکٹ بال، اور شطرنج کی گیم متعارف کرا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

فیس بک نے اب جو انسٹنٹ گیمز متعارف کرائیں ہیں اُن میں Pac-man ، Zynga، Space Invaders، Arkanoid، Zoo Keeper، Templer، Brick Pop، Words with Friends اور بہت سی دوسری گیمز شامل ہیں۔میسنجر میں ان گیمز کو کھیلنے کےلیے کسی قسم کی انسا لیشن کی بھی ضرورت نہیں۔
فیس بک نے ابھی 30 ممالک میں میسنجر کے 17 گیمز لانچ کی ہیں، جلد ہی ان میں مزید نئی گیمز کا بھی اضافہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-30

More Technology Articles