Facebook wants to personalize emoji with your face

Facebook Wants To Personalize Emoji With Your Face

فیس بک ایموجیز میں آپ کا ہی چہرہ استعمال کرے گا

فیس بک کی طرف سے حقوق ملکیت کی ایک درخواست کے مطابق کمپنی کوشش کر رہی ہے کہ آپ کے چہرے کو ہی نیا ایموجی بنا دے۔ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی سے فیس بک آپ کی ٹیگ کی ہوئی تصاویر سے ایموجی کے مطابق بہترین تصویر ڈھونڈ کر ایموجی سے تبدیل کر دے گا۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر آپ سمائیلی بھیجنا چاہتے ہیں تو سمائیلی کا سائن ڈالنے پر فیس بک آپ کی مسکراتی ہوئی تصویر کو سمائیلی ایموجی کی جگہ لگا دے گا۔


فیس بک صارفین کی ایسی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر حوصلہ افزائی کرے گا، جن کو ایموجیز بنایا جا سکے یا جن میں اُن کے چہرے کے تاثرات مختلف ایموجیز سے ملتے جلتے ہیں۔
یادرہے ری ایکشن حقوق ملکیت حاصل کرنے کے 2سال بعد منظر عام پر آئے تھے، اس لیے ہو سکتا ہے کہ کسٹم ایموجیز کے سامنے آنے میں بھی کچھ وقت لگ جائے۔

Facebook wants to personalize emoji with your face
تاریخ اشاعت: 2016-05-19

More Technology Articles