Facebook will delete your synced photos if you dont install moments

Facebook Will Delete Your Synced Photos If You Dont Install Moments

اگر فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹال نہ کی تو فیس بک آپ کے کچھ فوٹو ڈیلیٹ کر دے گا

فیس بک چاہتا ہے کہ ہم اسی کی ایپلی کیشنز استعمال کرتے رہیں۔ چاہے وہ میسجنگ سروس ہو یا فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن۔فیس بک اپنے صارفین کو ای میل کر رہا ہے، جس میں وہ صارفین کی پچھلے سال جولائی میں لانچ ہونے والی ایپلی کیشن مومنٹس انسٹال کرنے پر حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ اس ایپلی کیشن سے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ پرائیویسی میں تصاویر شیئر کر سکتے ہیں۔

فیس بک کا کہناہے کہ صارفین کی ڈیوائس پر موجود کچھ تصاویر صارفین کے کلاؤڈ پر سنک(Sync) فولڈر میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اگر صارفین 7 جولائی سے پہلے مومنٹس انسٹال کر لیں تو ٹھیک ورنہ اس سنک فولڈر کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
فیس بک کی کوشش ہے کہ کسی طرح صارفین کو اپنی تمام ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر مجبور کیا جائے۔ اس سے پہلے فیس بک نے صارفین کو میسنجر ایپلی کیشن انسٹال کرنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنی مین ایپلی کیشن سے میسجنگ کا فیچر ہی ختم کر دیا تھا،جس کے بعد میسنجر استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔


اگرآپ مومنٹس انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو اینڈروئیڈ صارفین یہاں کلک کریں اور آئی او ایس صارفین یہاں کلک کریں۔

Facebook will delete your synced photos if you dont install moments
تاریخ اشاعت: 2016-06-11

More Technology Articles