France says it has rejected an asylum application from Julian Assange

France Says It Has Rejected An Asylum Application From Julian Assange

فرانس نے جولین اسانچ کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی

ویکی لیکس کا بانی جولیس اسانچ 19 جون 2012 سے برطانیہ میں ایکوا ڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ لیے ہوئے ہے ۔ رائٹر ز کی رپورٹ کے مطابق جولین اسانج ابھی بھی دوسرے ممالک کو سیاسی پناہ کی درخواست بھیج رہا ہے، اس سلسلے میں جو تازہ ترین درخواست بھیجی گئی وہ فرانس کی حکومت کو بھیجی گئی ہے۔فرانس نے یہ درخواست مسترد کر کے جولیس اسانج کے سفارت خانے سے باہر آنے کی یہ کوشش بھی ختم کر دی ہے۔


فرانس کے صدارتی دفتر نے رائٹرز کو بتایا کہ انہیں جولین اسانج کی سیاسی پناہ کی درخواست موصول ہوئی، درخواست پر غور کرنے اور تمام صورت حال کا قانونی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس درخواست کو مسترد کر دیا جائے۔فرانس نے یہ بھی کہا ہے کہ جولین اسانج کو کوئی فوری خطرہ نہیں، اور وہ یورپ میں سوئیڈن کو مبینہ جنسی حملے میں بھی مطلوب ہے۔

(جاری ہے)


دوسری طرف ویکی لیکس کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کی گئی کہ جولیس اسانج نے فرانس کو سیاسی پناہ کی درخواست نہیں دی۔اس کے بعد فرانس نے بھی جولین اسانج کی جانب کی بھیجی گئی درخواست کو مسترد کرنے کے حوالے سے اپنا موقف شائع کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-04

More Technology Articles