Google plus gets Events and photo zoom

Google Plus Gets Events And Photo Zoom

گوگل پلس نے ایونٹ اور فوٹو زوم کا فیچر لانچ کر دیا

آج گوگل نے لوگوں کو بتا دیا کہ اس کا گوگل پلس ابھی بھی زندہ ہے۔ اگرچہ گوگل پلس سوشل میڈیا کا کامیاب پلیٹ نہیں مگر پھر بھی گوگل نے نئے فیچر اور اپ ڈیٹس متعارف کرانی کم نہیں کیں۔
اب گوگل نے گوگل پلس میں مزید نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

گوگل پلس میں ایونٹس کا فیچر واپس آگیا ہے، جسے گوگل اکاؤنٹ کے صارفین 24 جنوری سے نئے ڈیزائن کے ساتھ استعمال کر سکیں گے جبکہ جی سوئٹ کے صارفین کو اس کے لیے تھوڑا اور انتظار کرنا پڑے گا۔

24 جنوری کو گوگل پلس کا پرانا ڈیزائن ریٹائر ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ گوگل پلس پر لو کوالٹی کمنٹ بھی خود بخود چھپ جائیں گے۔ صارفین شو آل کمنٹس پر کلک کر کے چھپے ہوئے کمنٹس دیکھ سکیں گے۔گوگل پلس کے صارفین اب گوگل پلس میں تصاویر کو زوم بھی کر سکیں گے۔

Google plus gets Events and photo zoom
تاریخ اشاعت: 2017-01-17

More Technology Articles