Google Project Loon close to launch

Google Project Loon Close To Launch

گوگل پراجیکٹ لانچ کےلیے تیار

گوگل کے ڈرونز اور غباروں کی مدد سے انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے کے بارے میں کافی عرصے سے اطلاعات سامنے آ رہی تھیں(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس پراجیکٹ کو گوگل نے پراجیکٹ لون کا نام دیا تھا۔ اب گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا پراجیکٹ لون لانچنگ کےکافی قریب ہے، جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں غباروں کی مدد سے انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔

اس پراجیکٹ کی مدد سے دور دراز کے اُن علاقوں کو بھی انٹرنیٹ سے جوڑ دیا جائے گا جہاں روایتی طریقوں سے انٹر نیٹ کی فراہمی ممکن نہیں ۔
ہزاروں فٹ اونچے یہ غبارے زمین پر موجود ہینڈ سیٹ کے لیے ایل ٹی ای سگنل فراہم کریں گے۔لانچ کے بعد گوگل کو غباروں کو مناسب پوزیشن پر لانے کے لیے تین سے چار دن لگیں گے۔

(جاری ہے)

غباروں کی تیاری کا کام گوگل کی اپنی فیکٹریوں میں ہو رہا ہے، جہاں ایک غبارے کی تیاری میں چند گھنٹے لگتے ہیں۔


گوگل کے اس پراجیکٹ کے لیے تجربات جاری ہیں۔ آسٹریلیا میں ٹیلسٹرا، لاطینی امریکا میں ٹیلی فونیکا اور نیوزی لینڈ میں ووڈا فون کے ساتھ اس پراجیکٹ کے تجربات ہو رہے ہیں۔
مارچ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں گوگل کے ایگزیکٹو نے بتایا تھا کہ یہ غبارے فضا میں 6 ماہ تک بلند رہ سکتے ہیں۔کچھ مقامات پر یہ جلدی زمین پر اتر سکتے ہیں۔ گوگل ایسے سسٹم پر بھی کام کر رہا ہے جس سے یہ پتہ چل جائے گا کہ یہ غبارے کہاں زمین پر اترنے والے ہیں۔
گوگل شروع میں روز ایک غبارہ روز فضا میں بلند کر سکتا تھا۔ تاہم اب گوگل اس قابل ہو گیا ہے کہ روز کے درجن غبارے لانچ کر سکے۔ گوگل نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ وہ تجارتی پیمانے پر اس سروس کو کب شروع کرے گا۔ گوگل لون کی مدد سے موجود ٹیلی فون کمپنیاں اس قابل ہوجائیں گی کہ وہاں بھی اپنی سروس فراہم کر سکیں جہاں اب تک فراہم نہیں کی گئیں، یعنی گوگل براہ راست صارفین کو انٹرنیٹ پہنچانے کی بجائے موجودہ کمپنیوں کے ذریعے ایسا کرے گا۔
سمارٹ فون رکھنے والا کوئی بھی صارف دنیا میں کہیں سے بھی انٹرنیٹ سے جڑ سکے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ وہ یہ غبارے قطب شمالی اور منطقہ حارہ کے علاقوں میں بھی لانچ کرے گا۔
گوگل کے علاوہ فیس بک بھی شمشی توانائی کے ذریعے اڑنے والے ڈرونز سے انٹرنیٹ فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-04-19

More Technology Articles