Google teams with Johnson & Johnson for robotic-assisted surgery

Google Teams With Johnson & Johnson For Robotic-assisted Surgery

گوگل جانسن اینڈ جانسن کے مل کر روبوٹ بنائے گا

گوگل کی ایکس لیب میں نت نئی ٹیکنالوجیز پر کام ہوتا رہتا ہے۔ اس وقت ایکس لیب کے مشہور پراجیکٹس میں خود کار گاڑی، ڈیلیوری ڈرونز اور انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے بڑے غبارے(تفصیلات اس صفحے پر) شامل ہیں۔
اب گوگل کے لائف سائنس ڈویژن نے ایتھیکون سے اشتراک کیا ہے۔

ایتھیکون جانسن اینڈ جانسن کی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کمپنیاں ایسا روبورٹ بنائیں گی جو دوران سرجری یا آپریشن ڈاکٹروں کے معاون کے طور پر کام کر سکے۔ یہ روبوٹ مکمل طور پر خود کار نہیں ہونگے، انکا پائلٹ کوئی ڈاکٹر ہی ہوگا۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق یہ روبوٹ مریض کے جسم میں اوزار بھی داخل کر سکتا ہے۔ اس روبوٹ میں جھٹکوں سے محفوظ رہنے کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔یہ روبوٹ آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کو جدید ترین معلومات بھی فراہم کرنے کے قابل ہونگے۔سرجری کے دوران روبوٹ کا استعمال کوئی نیا تصور نہیں۔اس پر 90 کی دہائی سے کام ہو رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-29

More Technology Articles