Google unveils a more powerful Chromebook Pixel for $999

Google Unveils A More Powerful Chromebook Pixel For $999

گوگل نے پاورفل کروم بک پکسل متعارف کرا دیا

گوگل نے گوگل کروم بک پکسل(Pixel) کے بارے میں دوسال پہلے اعلان کیا تھا۔ آج گوگل نے اسے لانچ کر دیا۔ اس کی قیمت 999 ڈالر ہے۔اس کی خصوصیات میں میٹل ڈیزائن، کور آئی 5 پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 32 جی بی ایس ایس ڈی سٹوریج ہے۔اس کا ایک ماڈل کور آئی 7 چپ، 16 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ بھی دستیاب ہے۔
سکرین کی ریزولوشن 2560 x 1700ہی ہے جبکہ ایسپیکٹ ریشو 3:2 اور touch sensitiveہے۔

نئے لیپ ٹاپ میں نئے میک بک کی طرح یو ایس بی کنکٹیویٹی فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، جو چارجنگ ، ڈیٹا اور ویڈیو فنکشن کو آسان بنائے گا۔
گوگل نئی کروم بک پکسل کو گوگل آن لائن سٹور پر فروخت کرے گا جہاں پر گوگل برانڈ کی تمام مصنوعات دستیاب ہیں۔امریکہ اور برطانیہ میں کروم بک پکسل کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

کروم بک پکسل

تاریخ اشاعت: 2015-03-12

More Technology Articles