Google will reportedly let you pay bills in Gmail later this year

Google Will Reportedly Let You Pay Bills In Gmail Later This Year

جی میل سے بلوں کی ادائیگی

ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی تمام صارفین اپنے یوٹیلیٹی بلز ای میل پر وصول کرسکتے ہیں، مگر کوئی اسے ای میل سے ادا نہیں کر سکتا۔ گوگل صارفین کو درپیش اس مسئلےپر بھی کام کر رہا ہے۔ فی الحال تو اس ٹول کا نام پونی ایکسپریس ہے مگر یہ اس کا حتمی نام نہیں۔

(جاری ہے)

اس ٹول میں گوگل تھرڈ پارٹی سے صارفین کی معلومات ،جیسے نام، پتہ، سوشل سیکورٹی، کی تصدیق کرائے گا۔

بل کے مطابق گوگل کو کریڈٹ کارڈ یا کاؤنٹ نمبر بھی بتانا پڑے گا۔
ایک دفعہ تصدیق کے بعد صارفین جی میل یا نئے ان باکس میں رہتے ہوئے بلوں کی ادائیگی کر سکیں گے۔جی میل میں بلوں اور بنک کی معلومات ایک مخصوص فولڈر میں رہیں گی۔ گوگل اس سروس کو 2015 کے آخر میں متعارف کرائے گا۔ ابھی یہ کہنا بھی قبل از وقت ہے کہ یہ سروس کن کن ممالک میں دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-27

More Technology Articles