Govt to Introduce Smart Meters

Govt To Introduce Smart Meters

اب بجلی کے میٹر بھی ہونگے ’’سمارٹ‘‘

کچھ دن پہلے ہم نے خبر دی تھی کہ اب حکومت سے بجلی لی ہی نہیں بلکہ اسے دی بھی جا سکے گی(تفصیلات اس صفحے پر) تبھی ہم نے اپنے قارئین کو یہ بھی بتایا تھا کہ حکومت صارفین سے بجلی خریدنے یا بیچنے کے لیے سمارٹ میٹر کا استعمال کرے گی۔
اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام صارفین کے لیے سمارٹ میٹر اور بل کی ادائیگی کےلیےپری پیڈ کارڈ متعارف کرائیں جائیں۔

اس اقدام کا مقصد بجلی کی چوری اور ضیاع پر قابوپانا ہے۔

(جاری ہے)


اس سمارٹ میٹر اور پری پیڈ کارڈکی خصوصیات یہ ہو نگی کہ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق پری پیڈ کارڈ سے ادائیگی کر سکیں گے اور جیسے ہی بیلنس ختم ہو گا بجلی بند ہو جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق ، پانی اور بجلی کے سیکرٹری یونس دھاگا نے بتایا کہ حکومت مارچ سے سمارٹ میٹر کے نظام کو متعارف کرائے گی۔2 سے 3 سالوں کے دوران سمارٹ میٹروں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2 سے 3 سال میں لیکوئیڈ نیچرل گیس سے بجلی کی پیداوار بھی شروع ہو جائے گی جس سے 8.80 روپے فی یونٹ کے حساب سےبجلی پیدا ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-06

More Technology Articles