Happy Friends Day Here is how to watch your friends video on Facebook

Happy Friends Day Here Is How To Watch Your Friends Video On Facebook

فیس بک نے 12 ویں سالگرہ پر صارفین کے لیے یادگاری ویڈیو فیچر متعارف کرادیا

فیس بک نے اپنی 12ویں سالگرہ پر صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے تحت فیس بک کے تمام صارفین اپنے دوستوں سے متعلق 58 سیکنڈ کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں ۔اس ویڈیو میں صارفین اپنے دوستوں کی طرف سے شیئر کئے گئے یادگار لمحات سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)


تمام صارفین اپنے دوستوں کی ویڈیو دیکھتے ہوئے ویڈیو کے ساتھ لنک پر کلک کر کے اپنی ویڈیو بھی دیکھ اور شیئر کر سکتے ہیں یا چاہیں تو یہاں کلک کر کے بھی اپنی ویڈیو دیکھ، ایڈٹ اور شیئر کر سکتے ہیں۔


یاد رکھیں اپنی ویڈیو کو صرف آپ ہی دیکھ سکتے ہیں، جب تک آپ شیئر نہیں کریں گے، دوسرا اسے نہیں دیکھ سکے گا۔
فیس بک نے 12ویں سالگرہ پر کچھ اعداد وشمار بھی پیش کیے ہیں، جن کے مطابق تمام صارفین کے درمیان فاصلہ 3.57 افراد ہوگیا ہے، جو 2011 کے 3.74 افراد سے ذرا کم ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-05

More Technology Articles