Huawei intros the Honor Holly

Huawei Intros The Honor Holly

ہواوئے نے نیا انتہائی کم تھری جی فون ’آرنر ہولی‘ متعارف کروا دیا

ہواوئے نے بالکل نیا’’آرنر سمارٹ فون ‘‘متعارف کروایا ہے جو جلد ہی فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔اس کو ’ ہواوئے آرنر ہولی‘ کا نام دیا گیا ہے۔یہ فون 16 اکتوبر کوبعض ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔اور بہت جلد پاکستان میں بھی فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔
اگرچہ یہ بھی آرنر6 کی طرح 5 انچ ڈسپلے پر مشتمل ہوگا۔

اس میں کوئی نیا فیچر شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ اس فون کی ریلیز کا مقصد ان لوگوں کی سمارٹ فون تک رسائی ممکن ہے جو کہ مہنگے سمارٹ فونز کے متحمل نہیں ہیں۔

ہواوے آرنر ہولی

یہ فون 114 ڈالر کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یعنی تقریباََ 12ہزار روپے۔ اس میں اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ کے ساتھ ساتھ دو سموں کی خصوصیات، 8 ایم پی پیچھے کا کیمرہ، 2 ایم پی سامنے کا کیمرہ، کواڈ کور میڈیا ٹیک 1.3 GHz پروسیسر، 1 جی بی ریم،16 جی بی انٹرنل میموری اور 2000 mAh بیٹری ہوگی۔5 انچ ڈسپلے 720x1280 پکسل ریزولیشن پر مشتمل ہوگا۔اسکے علاوہ اس میں تھری جی نیٹورک بھی شامل ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-15

More Technology Articles