Huawei Live at University of South Asia Lahore

Huawei Live At University Of South Asia Lahore

ہواوے لائیو نے یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا لاہور میں ایک اور میلہ لوٹ لیا

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہواوے لائیو ملک بھر میں تفریحی اور مزے سے بھرپور ماحول بنانے میںکامیاب رہا ہے ۔ہواوے لائیو کی اس مہم کے دوران نوجوانوں کو نہ صرف اپنے پسندیدہ اسٹار ز کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور سننے کا موقع مل رہا ہے بلکہ اپنے اندر چھپے گلوکاری کے ٹیلنٹ کا اظہار کا بھی نادر موقع دستیاب ہورہا ہے ۔ہواوے لائیو کی اسی شاندار مہم کے دوران گزشتہ روز امانت علی نے لاہور کی یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا میں شاندار انٹری دی اور اپنی گلوکاری سے نوجوانوں کو جھومنے پر مجبور کردیابلکہ اگر یہاں یہ کہا جائے کہ انہوں نے اپنی جاندار پرفامنس سے میلہ لوٹ لیا تو بے جا نہ ہوگا۔

ہواوے لائیو گلوکاری کا ٹیلنٹ رکھنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا نادر موقع فراہم کررہا ہے ،ہواوے لائیو میں شرکت کیلئے نوجوانوں کو اپنے تعلیمی اداروں یا نزدیکی مقامات پر ہواوے لائیو فلوٹ کے ذریعے اپنی آواز کا جادو جگانا ہوتا ہے جہاں منصفین کے فیصلے کے بعد کامیاب امیدواروں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرجاتا ہے ،ہواوے لائیو فلوٹ تک اگر کوئی نہ پہنچ سکے تو پھر ایسے امیدوار ہواوے لائیو ایپلکیشنز کے ذریعے اپنے گیت ریکارڈ کرکے مقابلے میں شریک ہونے کیلئے ارسال کرسکتے ہیں ،ہواوے لائیو ایپلیکشنز کے ذریعے ارسال کی جانے والی انٹریز کو شارٹ لسٹ کئے جانے کے بعد آڈینز ووٹنگ کیلئے اپ لوڈ کردیا جائیگا،ابتدائی طور پر منتخب کئے جانے والے امیدواروں حتمی آڈیشن کیلئے چنے جائینگے جہاں منصفین کے فیصلے کے تحت تین فائنلسٹ کا انتخاب عمل میں آئیگا،ہواوے لائیو ایپلیکشنز اس مقابلے کی تمام تر کوریج کے ساتھ ساتھ مہم سے متعلق اندرونی معلومات بھی فراہم کرے گی،ہواوے لائیو کی مہم کو نوجوانوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور اس مہم کے ذریعے گلوکاری کے شوقین افراد کو اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

ہوواوے لائیو یونیورسٹی آف سأوتھ ایشیا میں

تاریخ اشاعت: 2016-10-22

More Technology Articles