Instagram tests multiple account support on Android

Instagram Tests Multiple Account Support On Android

انسٹاگرام کئی اکاؤنٹس کی سپورٹ ٹسٹ کر رہا ہے

انسٹاگرام کی ٹیم جلد ہی اپنی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرنے والی ہے، جس سے تحت صارفین ایک سے زیادہ اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے۔عام یا ایک اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، تاہم پروفیشنل فوٹوگرافرز، شوشل میڈیا منیجرز اور چھوٹے بزنس کے مالکان کو اس سہولت سے کافی فائدہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام اس فیچر کو گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم پر ٹسٹ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

صارفین انسٹاگرام بیٹا پروگرام میں شامل ہوکریا اے پی کے مرر سے تازہ ترین فائل انسٹال کر کے اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک دفعہ ایپلی کیشن کا صحیح ورژن انسٹال ہونے کے بعد سیٹنگ سے نیچے تک سکرول کریں جہاں پر ایک نیا آپشن Add Account کا ظاہر ہوچکا ہوگا۔یہاں سے ہی مختلف اکاؤنٹ شامل اور ڈراپ ڈاؤن مینو سے منتخب کر کے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-28

More Technology Articles