Instagram to show adverts in Stories

Instagram To Show Adverts In Stories

انسٹا گرام اب سٹوریز میں بھی اشتہارات دکھائے گا

انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ وہ سٹوریز میں اشتہارات دکھائے گا۔یہ فل سکرین اشتہارات مختلف صارفین کی سٹوریز کے درمیان میں ہونگے اور دیکھنے والے صارفین انہیں ہٹا بھی سکیں گے۔انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ 150 ملین صارفین ہر روز سٹوریز فیچر استعمال کرتےہیں۔

(جاری ہے)


ایسے برانڈ کے اشتہارات ، جنہیں صارفین نے فالو نہیں کیا ہوگا، وہ سپانسر کے ٹیگ کے ساتھ نظر آئیں گے۔
کچھ دن پہلے اطلاع آئی تھی کہ فیس بک بھی پبلیشرز کے ویڈیو میں 20 سیکنڈ تک کا اشتہار شامل کرنے کا فیچر متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-11

More Technology Articles