Intel Introduces Full Windows and Linux PC in a HDMI Dongle

Intel Introduces Full Windows And Linux PC In A HDMI Dongle

کمپیوٹ سٹک۔ انٹل کا حیرت انگیز چھوٹا سا کمپیوٹر

کروم کاسٹ اور فائر ٹی وی ایسی کم قیمت کی پورٹیبل ڈیوائسز ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے موجودہ ٹی وی کو سمارٹ ٹی وی میں بدل سکتے ہیں۔ان کی مدد سےعام ٹی وی پر ہی ہوم وائی فائی نیٹ ورک کی مدد سے ویڈیو اور گیم سٹریمنگ ممکن ہو جاتی ہے۔
کروم کاسٹ اور فائر ٹی وی کی راہ پر چلتے ہوئے انٹل نے ایک کمپیوٹ سٹک (Compute Stick) متعارف کرائی ہے۔یہ کمپیوٹ سٹک یعنی پورٹیبل یوایس بی اسٹک بذات خود مکمل ونڈوز 8.1 کا پی سی ہے۔

انٹل کمپیوٹ سٹک

کمپیوٹ سٹک میں کواڈ کور ایٹم پراسیسر، 32 جی بی میموری، 2 جی بی ریم، وائی فائی اور بلوٹوتھ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمپیوٹ سکٹ کا ایک ورژن لینکس کے ساتھ بھی دستیاب ہے مگر اس میں ریم 1 جی بی ہے۔ونڈوز ورژن کی قیمت 149 ڈالر اور لینکس کی 89 ڈالر ہے۔انٹل نے کنزیومر الیکٹرانکس شو 2015 میں ہی کمپیوٹ سٹک کو متعارف کرایا ہے۔کمپیوٹ سٹک کا سائز بالکل گوگل کے کروم کاسٹ جتناہے۔

اس پر بہت ساری ایپلی کیشن استعمال کی سکتی ہیں۔اگر اسے ایچ ڈی ایم آئی (ہائی ڈیفی نیشن ملٹی میڈیا انٹرفیس) مانیٹر کے ساتھ لگا دیا جائے تو پورا کمپیوٹر مکمل ہو جاتا ہے۔اگر اسے ٹی وی میں لگایا جائے تب بھی اس پر ویڈیو اور فوٹوز دیکھے جا سکتے ہیں۔
سٹک کے بائیں جانب ایک چھوٹی مائیکرو یوایس بی پورٹ ہے جس سے یہ ڈیوائس چارج ہوتی ہے۔ایک چھوٹا سا پاور کا بٹن اور فل سائز یوایس بی پورٹ بھی ہے جس سے دوسری اشیاء بھی اس ڈیوائس سے کنکٹ کی جا سکتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-09

More Technology Articles