Internet.org launched in Pakstan

Internet.org Launched In Pakstan

انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ اب پاکستان میں بھی

کئی ممالک میں اپنی خدمات فراہم کرنے کے بعد انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ پاکستان میں بھی اپنی خدمات فراہم کرنے آن پہنچا ہے۔ انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ پاکستان میں ٹیلی نار کے تعاون سے اپنی خدمات فراہم کرے گا۔
انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ (Internet.org) کا مقصد انٹرنیٹ کو ایسے لوگوں کے لیے بھی قابل رسائی بنانا ہے جو انٹرنیٹ سروس کے نہ ہونے یا مہنگا ہونے کے باعث اسے استعمال نہیں کرسکتے۔انٹرڈاٹ آرگ کے تحت صارفین ایک ایپلی کیشن کی مدد سے بغیر کوئی رقم خرچ کئے فیس بک، فیس بک مسینجر، گوگل سرچ، وکی پیڈیا ، بی بی سی، ایکو ویدر(AccuWeather )اور چند دیگر ویب سروسز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ منتخب ویب سائٹس کے علاوہ دوسری ویب سائٹس کے استعمال کرنے پر صارفین کو اپنے موبائل نیٹ ورک کے پیکجیز کے مطابق چارجز ادا کرنے ہونگے۔

(جاری ہے)


انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کا منصوبہ بہت سے ممالک میں بڑی کامیابی سے چل رہا ہے۔ان ممالک میں زیمبیا،تنزانیہ،کینیا،کولمبیا،گھانا،بھارت،فلپائن،گوئٹے مالا،انڈونیشیا،بنگلا دیش،ملاوی اور اب پاکستان شامل ہیں۔
پاکستان میں انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کی ایپلی کیشن کی مدد سے جو ویب سائٹس مفت استعمال کی جا سکیں گی، اُن میں اردو پوائنٹ بھی شامل ہے۔ اردو پوائنٹ پاکستان کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پاکستانی ویب سائٹ ہے۔انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کے علاوہ ٹیلی نار کے صارفین بھی بغیر کسی اضافی چارجز کے اردو پوائنٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ پر مفت براؤزنگ کے لیے اپنے ٹیلی نار کنکشن سے internet.org پرجائیں اور منتخب ویب سائٹس میں سے کوئی بھی ویب سائٹ مفت دیکھیں۔ انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ پاکستان میں درج ذیل ویب سائٹس تک مفت رسائی دے رہا ہے۔
1.

فیس بک
2. ٹیلی نار موبائل پورٹل
3. اردو پوائنٹ پکوان
4. ایکو ویدر
5. بے بی سنٹر اور ماما(Babycenter & MAMA)
6. بی بی سی نیوز
7. بنگ(Bing)
8. ای ایس پی این کرک انفو
9. فیکٹس فار لائف
10. گرل ایفکٹ
11. علم کی دنیا
12. ملیریا نو مور
13. مستقبل
14. او ایل ایکس
15. ٹیلی نار نیوز
16. ویکیپیڈیا
17. بی بی سی اردو

پاکستان میں انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کے حوالے سے اردو پوائنٹ کا خصوصی صفحہ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-27

More Technology Articles