Japanese maglev train breaks its own world speed record

Japanese Maglev Train Breaks Its Own World Speed Record

دنیا کی تیز رفتار ترین ٹرین نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

سنٹرل جاپان ریلوے کمپنی نے بتایا ہے کہ اس کی مقناطیسی جھولتی بلٹ ٹرین نے 366 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر کے 12 سال پہلے اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 2003 میں اس ٹرین نے 361 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا تھا۔اس بلٹ ٹرین نے یہ ریکارڈ یاماناشی پریفیکچر(علاقہ) میں قائم کیا۔ ریکارڈ بناتے وقت اس بلٹ ٹرین میں صرف 29 انجینئر تھے۔
بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اس بلٹ ٹرین کا ریکارڈ زیادہ عرصے قائم نہیں رہ سکے گا۔

(جاری ہے)

آنے والی جمعرات کو ہی ایک دوسری بلٹ ٹرین 372 میل (600 کلومیٹر)فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر کے یہ ریکارڈ توڑ دے گی۔
اس سے زیادہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ عام مسافر اس سپیڈ کی ٹرین سے مستفید نہیں ہوسکتے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جب 2027 میں یہ ٹرین ریلوے سسٹم کا حصہ بنے گی ، اُس وقت اس کی رفتار محدود کر دی جائے گی۔ اسے 313 میل (503 کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے گا۔
اس سپیڈ پر یہ ٹوکیو سے ناگویا کا فاصلہ 40 منٹ میں طے کرے گی، یعنی جتنا وقت آج کی بلٹ ٹرین لگاتی ہیں اس سے بھی آدھا۔ کمپنی کا ارادہ یہ بھی ہے کہ اس ٹرین کو امریکا برآمد کر دیا جائے۔ وہاں نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان ہائی سپیڈ ریل لائن موجود ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-19

More Technology Articles