Judge says you can serve divorce papers through Facebook

Judge Says You Can Serve Divorce Papers Through Facebook

فیس بک کے ذریعے طلاق کی انوکھی کاروائی

عدالتی مقدمات خاص کر طلاق کے مقدمات میں اہم مرحلہ دوسرے فریق تک نوٹس بھجوانے کا ہوتا ہے۔ اکثر فراڈئیے قسم کے لوگ نوٹس کی وصولی سے بچنے کے لیے دستیاب ہی نہیں ہوتے۔ پاکستان میں تو ایسے لوگوں کے لیے اخبار اشتہار کا بندوبست کیا جاتا ہے، جبکہ امریکا میں نیویارک کی ایک عدالت نے بیوی کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ اپنے شوہر کو طلاق کے تین نوٹس فیس بک میسج کے ذریعے بھجوا سکتی ہے۔

(جاری ہے)


نیویارک سے تعلق رکھنے والی مذکورہ عورت مین ہیٹن سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق اپنے شوہر کو طلاق کا سمن بھجوانے کے لیے شوشل میڈیا کا استعمال کرے گی۔تین ہفتے تک جواب نہ آنے کی صورت میں فیصلہ عورت کے حق میں دے دیاجائے گا۔
طلاق کی کاروائی میں عدالت کا یہ فیصلہ خاصی اہمیت رکھتا ہے۔ اب نیویارک کے لوگوں کو مقدمات کے سمن بھجوانے کے لیے کسی کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بس فیس بک کا اکاؤنٹ معلوم ہونا ضروری ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-07

More Technology Articles