LG G Watch handled in an official video

LG G Watch Handled In An Official Video

ایل جی جی واچ کی تفصیلی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

ایل جی جی واچ اس سال کے گوگل آئی او ڈیولپر کانفرنس میں متعارف کروائی گی تھی جو کہ اس ماہ کے آغاز میں مارکیٹ میں پیش کر دی گی ہے۔کمپنی کی جانب سے ایل جی جی واچ کے متعلق تفصیلی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
یہ ڈؤائس 1.65 انچ IPS LCD ٹچ سکرین، 280x280 پکسل ریزولیشن کے ساتھ سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ کوال کوم سنیپ ڈراگن 400 چپ سیٹ، 512 ایم بی ریم، 4 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 400mAh بیٹری کا ساتھ کام کرے گی۔

یہ ویڈیو ساڑھے چار منٹس پر مشتمل ہے جو کہ ڈؤائس کے سافٹ وئیر پیکج کی مکمل تفصیل پیش کرتی ہے۔اس ویڈیو کا آغاز جی واچ کے سمارٹ فون کے ساتھ جوڑ سے ہوتا ہے جس میں بعد میں ای میلز کا جواب دینے، ترجمہ کرنے اور شیڈول چیکنگ تک کے تمام فیچرز کے بارے میں بتاتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-21

More Technology Articles