Mark Zuckerberg Under Attack for PostingMap of India

Mark Zuckerberg Under Attack For PostingMap Of India

بھارتی مارک زکر برگ پر چڑھ دوڑے

مارک زکربرگ کی سالگرہ والے دن بھارتیوں نے انہیں اپنی خصوصی محبت سے خوب نوازا۔مارک زکر برگ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بھارت کے نقشے کو بنا جموں اور کشمیر کے پوسٹ کر دیا تھا۔ بھارتیوں نے مارک زکر برگ کے خوب لتے لیے۔
مارک زکر برگ نے پچھلی رات ملاوی، افریقا میں انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کے لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی اُن ممالک کے نقشے بھی پوسٹ کیے جہاں انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ لانچ کیا جا چکا ہے۔

مارک زکر برگ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ اس وقت دنیا کے ایک ارب لوگوں تک انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
غصے میں بھرے بھارتیوں نے مارک زکر برگ کی غلطی پکڑنے میں چند لمحے بھی نہیں لگائے اور زکر برگ کی توجہ بہت سے کمنٹ میں اس جانب متوجہ کرائی۔
ایک بھارتی اکھل دیو نے کہا کہ بہت ہی اچھے مگر پلیز تصویر میں نقشے کو درست کر لیں اس میں جموں اور کشمیر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس کے کمنٹ کو 2500 لائکس اور 350 سے زیادہ رپلائے ملے ۔ ایک اور بھارتی صارف نے تو خود ہی کمنٹ میں بھارت کا نقشہ پوسٹ کر دیا۔
مارک زکر برگ کی پوسٹ پر ہزاروں کمنٹ آ چکے ہیں مگر زکر برگ نے ابھی تک نقشے کی طرف توجہ ہی نہیں دی۔
بھارتی نقشے کے حوالے سے ٹوئیٹر پر بھی جنگ جاری ہے۔ چین کے ٹی وی سی سی ٹی وی نے اپنی نشریات میں جو بھارت کا نقشہ دکھایا ہے اس میں کشمیر اور اروناچل پرادیش کے علاقوں کو جنوبی تبت کا علاقہ قرار دیا ہے۔
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی چین کے 3 دن کے دورے پر ہیں۔ نریندر مودی نے اردناچل پرادیش کے رہائشیوں کو چین کے ویزے دئیے جانے کا مسئلہ بھی چینی صدرکے سامنے اٹھا یاہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-15

More Technology Articles