Mark Zuckerberg: Facebook is working on augmented reality

Mark Zuckerberg: Facebook Is Working On Augmented Reality

فیس بک آگمنٹڈ رئیلاٹی پر کام کررہا ہے

فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے تصدیق کی ہے کہ شوشل نیٹ ورک صرف ورچوئل رئیلاٹی پر نہیں بلکہ آگمنٹیڈ رئیلاٹی پر بھی کام کررہا ہے۔
ورچوئل رئیلاٹی تو سارے ماحول کو بدل دیتی ہےجبکہ آگمنٹڈ رئیلاٹی میں کمپیوٹر میں موجود چیزوں کو اصل زندگی میں براہ راست یا بالواسطہ دیکھا جاتا ہے۔ یہ مائیکروسافٹ کےہولو لینز کی طرح کا تجربہ ہوگا(تفصیلات اس صفحے پر


اس حوالے سے اکلس وی آر زکر برگ کے پینل پر ہے۔ اکلس وی آر کے چیف سائنٹسٹ مائیکل ابراش کا کہنا ہے کہ آگمنٹڈ رئیلائی کو حقیقت کا روپ دھارتے کچھ دیر لگے گی۔ مائیکل ابراش کے مطابق آگمنٹڈ رئیلاٹی کا سب سے بڑا چیلنج اسے کنزیومر فرینڈلی فارمیٹ میں پیش کرنا ہے۔
مارک زکر برگ نے کہا کہ ہر 10 سے 15 سال بعد کمپیوٹنگ کے لیے نیا پلیٹ فارم ہوگا۔

(جاری ہے)

موبائل پہلا پلیٹ فارم ہے مگر یہ اس لائن کا آخری نہیں۔
اس سے پہلے زکر برگ نے یہ بھی کہا تھا کہ ویب پہلے ٹیکسٹ بیسڈ پلیٹ فارم تھا، جو بدل کر فوٹو بیس ہوا، پھر ویڈیو بیس اور اب اگلا قدم ورچوئل رئیلاٹی ہے۔
اکلس کمپنی نے اس سال کے شروع میں رفٹ (Rift) کا صارفین کے لیے تیار ورژن متعارف کرایا تھا۔ رفٹ ایکس باکس ون کنٹرولر کے ساتھ دستیاب ہوگی۔ تاہم کمپنی اپنے کنٹرولر اکلس ٹچ پر بھی کام کر رہی ہے، جس کی مدد سے صارفین ورچوئل رئیلاٹی کے اندر چیزوں کو تبدیل کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-08

More Technology Articles