MediaTek could be rolling a 10 core chip

MediaTek Could Be Rolling A 10 Core Chip

میڈیا کور ہائی ٹیک ڈیوائس کے لیے نئی چپ متعارف کرانے والا ہے

میڈیا ٹیک کی چپ زیادہ تر سستے سمارٹ فون میں استعمال ہوتی ہیں۔ 2013 میں میڈیا ٹیک نے ایک اوکٹا کور چپ متعارف کرائی تھی ۔
اب نئی اطلاعات کے مطابق چین کے اس چپ میکر نے ایک تقریب کے دوران بتایا کہ اس کے ساتھ کام کرنے والوں میں اب شومی اور وائیو بھی شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیا ٹیک کی نئی چپ ہیلیو(Helio) ایکس 20 میں 10 کورز ہونگی۔

(جاری ہے)


میڈیا ٹیک اس سال کے آخر تک اس نئی چپ کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر دے گا۔

جبکہ کمپنی نے چھوٹے پیمانے پر اسے ہائی اینڈ ایشیاء ماڈلز میں لگانا شروع کر دیا ہے جبکہ امریکی مارکیٹ میں اسے بعد میں متعارف کرایا جائے گا۔میڈیا ٹیک کی اس نئی چپ کے حوالے سے مزید معلومات ابھی منظر عام پر آنا باقی ہے۔ اگر ہیلیو ایکس 20 نے بہتر کارکردگی دکھائی تو یقیناً یہ صارفین کے لیے اچھی مگر دوسری پروسیسر بنانے والی کمپنیوں کے لیے خطرے کی بات ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-17

More Technology Articles