Meeting of Bloggers Organised Zameen Dot Com

Meeting Of Bloggers Organised Zameen Dot Com

زمین ڈاٹ کام کے تحت کراچی میں بلاگرز کی ایک ملاقات

ریئل اسٹیٹ سے وابستہ پاکستان کی مقبول ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے کراچی میں بلاگرز کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب جو کہ گلوریا جینز، ڈالمن مال میں منعقد کی گئی، میں شہر بھر سے معروف بلاگرز نے شرکت کی۔ دوران تقریب زمین ڈاٹ کام کی سینئر منیجر کمیونی کیشن شائستہ ذوالفقار نے حاظرین کو زمین ڈاٹ کام کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس ویب سائٹ کو 2006ء میں دو بھائیوں ذیشان علی خان اور عمران علی خان نے قائم کیا تھا ۔

اپنے اجراء کے کچھ عرصے بعد ہی زمین ڈاٹ کام پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی ویب سائٹ بن گئی اور اسے کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ نومبر 2012ء میں فرانس کے سب سے بڑے ریئل اسٹیٹ پورٹل کے بانی گلیس بلینچرڈ نے زمین ڈاٹ کام میں سرمایہ کاری کی اور اس سے بطور چیئرمین منسلک ہوگئے۔

(جاری ہے)


تقریب کے دوسرے حصے میں زمین ڈاٹ کام کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ منیجر شہریار قریشی نے بلاگرز کو سرچ انجن آپٹمائزیشن کے حوالے سے مفید مشورے دیئے اور بتایا کہ بلاگ لکھتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

نیز، انہوں نے ریئل اسٹیٹ پر بلاگ لکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سیشن کے دوران انہوں نے بلاگرز کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ سمرہ ذوالفقار نے بلاگرز پر زور دیا کہ وہ اپنے بلاگز میں پاکستان کے اچھے پہلو اجاگر کریں۔

زمین ڈاٹ کام کے تحت بلاگرز کی ملاقات

تاریخ اشاعت: 2015-06-01

More Technology Articles