Microsoft and Google in a contest for Second

Microsoft And Google In A Contest For Second

دو نمبرکون؟ مائیکروسافٹ اور گوگل میں مقابلہ

اثاثہ جات کے لحاظ سے ایپل بدستور سب سے اوپر براجمان ہے۔ ایپل کے اثاثہ جات کی مالیت 760 ارب ڈالر ہے۔اس کے بعد دوسرے نمبر کےلیے مائیکروسافٹ اور گوگل کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ اگر مائیکروسافٹ اور گوگل کے اثاثہ جات کو جمع کیا جائے تو کہیں جاکر یہ ہلکے سے فرق سے ایپل سے اوپر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)


جمعے کو ختم ہونے والے ہفتے میں مائیکروسافٹ کی مارکیٹ ویلیو یا اثاثہ جات کی مالیت 392 ارب ڈالر تھی جبکہ گوگل کی مارکیٹ ویلیو اس سے صرف 8 ارب ڈالر کم یعنی 384 ارب ڈالر تھی۔

ان دونوں کی مجموعی ویلیو کو ملایا جائے تو 776 ارب ڈالر بنتی ہے جو ایپل سے صرف 16 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ یعنی اس وقت ٹیک مارکیٹ کا نمبر دو مائیکروسافٹ ہے۔
پچھلے سال یہ دونوں نمبر دو بننے کے لیے ایگزن موبائل سے ٹکر لیے ہوئے تھے مگر اس سال دونوں نے ایگزن کو پیچھے چھوڑ دیا

تاریخ اشاعت: 2015-04-26

More Technology Articles