Microsoft and Xiaomi eyeing Blackberry acquisition

Microsoft And Xiaomi Eyeing Blackberry Acquisition

بلیک بیری کو خریدنے کے امیدوار

بلیک بیری نے کافی عرصے نقصان میں رہنےکے بعدکچھ ماہ پہلے ہی چوتھی سہ ماہی میں کچھ منافع کمایا ہے ۔ اس کے بعد اب جو نئی رپورٹس منظر عام پر آئیں ہیں، ان کے مطابق بہت سی کمپنیاں بلیک بیری کو خریدنے کو بے تاب ہیں۔ان کمپنیوں میں مائیکروسافٹ، شومی، ہوواوے اور لینوو سب سے اہم ہیں۔
ان سب کمپنیوں میں مائیکروسافٹ سب سے زیادہ دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔

مائیکروسافٹ نے سرمایہ کاری کی کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ بلیک بیری کی ممکنہ خریداری کی ڈیل کا جائزہ لیں۔

(جاری ہے)

بلیک بیری کو خریدنے سے مائیکروسافٹ کو اپنے سافٹ وئیر کے کاروبار میں کافی بڑھاوا ملے گا۔
شومی امریکا اور یورپ میں اپنی مارکیٹ مضبوط کرنے کے لیے بلیک بیری کی خریداری کو کافی اہم سمجھ رہا ہے۔ان کمپینیوں سے پہلے سام سنگ بھی بلیک بیری کو خریدنے کے لیے 7.5 ارب ڈالر کی پیشکش کر چکا ہے (تفصیلات اس صفحے پر)۔ یاد رہے بلیک بیری کے پاس 44 ہزار حقوق ملکیت ہیں جن کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ ہے
بلیک بیری نے ابھی اس حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-23

More Technology Articles