Microsoft Arrow Launcher now lets you customize name and icon for apps

Microsoft Arrow Launcher Now Lets You Customize Name And Icon For Apps

مائیکروسافٹ ایرو لانچر سے اب ایپس کے نام اور آئیکون کو بھی کسٹومائز کیا جا سکتا ہے

مائیکرو سافٹ نے اینڈروئیڈ کے لیے اپنے ایرو لانچر کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔اپ ڈیٹ سے ایپ میں کئی نئے فیچر شامل ہوگئے ہیں۔ اب صارفین ایپس کے نام اور آئیکون بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ صارفین کو ایپ کا نام یا آئیکون تبدیل کرنے کے لیے ایپ پر لانگ پریس کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ ایپ میں بیک اپ اور ری سٹور کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین ایپ کی لے آؤٹ اور سیٹنگ کو محفوظ کر سکتے ہیں اور ایرو ری انسٹال کرنے پر لے آؤٹ اور سیٹنگ کو دوبارہ بحال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ایپ میں وال پیپرکے متعلق فیچر شامل کیے گئے ہیں۔ بگز اور کریش کو بھی فکس کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-14

More Technology Articles