Microsoft improve speech recognition

Microsoft Improve Speech Recognition

مائیکروسافٹ کا سپیچ ریکوگنیشن اب انسانوں کی طرح ہی آواز پہچان سکتا ہے

اب روبوٹس بھی ہماری باتوں کو انسانوں کی طرح سمجھ سکتے ہیں۔مائیکروسافٹ کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈریسرچ ڈویژن کے انجینئروں کی ٹیم نے ایک پیپر شائع کیا ہے۔ اس پیپر میں بتایا گیا ہے کہ اُن کے سسٹم میں غلطی کا امکان 5.9 فیصد رہ گیا ہے۔ غلطی کا یہ امکان بالکل انسانوں کے برابر ہی ہے۔

(جاری ہے)


کمپنی کے چیف سائنٹسٹ ژوڈونگ ہوانگ کا کہنا ہے کہ ہم انسان کی برابری تک پہنچ گئے ہیں، یہ تاریخی کامیابی ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کے برابر ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ یہ سسٹم مکمل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ اتنا ہی بہتر ہے جتنا کہ انسان تاہم یہ غلطیوں سے پاک نہیں ہے۔
ڈیجیٹل اسسٹنٹ مارکیٹ میں سب سے بہتر ہونے کےلیے سسٹم کا باتوں کو درست طریقے سے سمجھنا بہت ضروری ہے۔ مائیکروسافٹ اس سسٹم کو سب سے پہلے کورٹانا، ایکس باکس اور ونڈوز میں متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-18

More Technology Articles