Mobilink and Warid Merge into One Company

Mobilink And Warid Merge Into One Company

موبی لنک اور وارد ایک کمپنی میں ضم ہوگئے

موبی لنک اور واردٹیلی کام اب ایک کمپنی میں ضم ہوگئے ہیں۔ومپل کام کے مطابق وارد ٹیلی کام اور موبی لنک 45 ملین صارفین کے ساتھ اب ایک نئی کمپنی ہوگی۔
قانونی کاروائی کی وجہ سے اس خریداری کا عمل مکمل ہونے میں ایک سال لگے گا، جس کے بعد موبی لنک کے سی ای او جیفری ہیڈبرگ مشترکہ کمپنی کے سی ای او اور موبی لنک کے سی ایف او اینڈریو کیمپ مشترکہ کمپنی کے سی ایف او ہونگے۔

نئی کمپنی کا بورڈ 7 ڈائریکٹروں پر مشتمل ہوگا جن میں سے 6 کو ومپل کام اور جی ٹی ایچ اور ایک ڈائریکٹر کو ڈھابی گروپ کے شیئرہولڈر نامزد کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے موبی لنک کی جانب کراچی سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس بھی بھیجا جا چکا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2015 تک دونوں کمپنیوں کی مشترکہ آمدن 1.4 ارب ڈالر رہی جبکہ ٹیکس اور سود وغیرہ کی ادائیگی سے پہلے منافع کی شرح 40 فیصد سے زیادہ تھی۔

دونوں کمپنیوں کے انضمام سے 500 ملین ڈالر کے کیپٹل اور آپریٹنگ اخراجات متوقع ہیں۔اس انضمام کے تحت موبی لنک پہلے وارد ٹیلی کام کے 100 فیصد شیئرزحاصل کرے گا پھر دھابی گروپ کے شیئر ہولڈر موبی لنک کے شیئرز کا 15 فیصد لیں گے۔اس عمل کو مکمل ہونے میں 6 ماہ لگ جائیں گے۔اس کے بعد وارد اور موبی لنک ایک کمپنی میں ضم ہونگے، جس میں مزید 6 ماہ لگیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-27

More Technology Articles