Mozilla plans to sell ads in Firefox browser

Mozilla Plans To Sell Ads In Firefox Browser

فائر فوکس اب براؤزر میں اشتہار ی مواد دکھائے گا

موزیلا نے فائر فوکس ڈیسک ٹاپ کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔اس میں ڈائریکڑی ٹائلز کے نام سے نئے نقوش شامل کیے گئے ہیں جو سپانسر مواد فراہم کریں گے۔
فی الحال نئے انسٹال کیے گئے فائر فوکس (Firefox) میں نیا ٹیب پیج بالکل خالی نظر آتا ہے جو بعد میں آپ کی سب سے زیادہ دیکھنے والی ویب سائٹس سے بھر جاتا ہے۔
ڈائریکٹری ٹائلز کے ذریعے نیا ٹیب خالی نظر آنے کی بجائے موزیلا آپ کو اشتہاری مواد دکھائے گاا،اس کے علاوہ آپ کی جغرافیائی لوکیشن سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس اور موزیلا پارٹنر کی طرف سے سپانسر مواد بھی آپ دیکھ سکیں گے۔

سپانسر مواد کے ساتھ تفصیل وار نشان ہوگا جس سے آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کس چیز کو چن رہے ہیں۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/firefox-tabs.jpg

یہ اوپیرا اور سفاری میں پہلے سے موجود سہولت سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اوپرا اور سفاری میں مواد نئی ٹیب میں ہمشہ موجود نہیں رہتا اور آپ کی زیادہ دیکھنے والی سب سے زیادہ سائٹس سے بدل جاتا ہے۔


فائر فوکس فلحال ایک انتہائی مشہور براؤزر ہے، اور اسکا مقابلہ گوگل کروم کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ فائر فوکس کا یہ حالیہ اقدام کمپنی کے منافع میں تو کافی اضافہ کر دے گا، لیکن صارفین شائید اس سے زیادہ خوش نہ ہوں، اور عین ممکن ہے کہ فائرفوکس کی جگہ گوگل کروم کو ترجیح دینا شروع کر دیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-14

More Technology Articles