New Google feature allows you to save and sort photos from Image Search

New Google Feature Allows You To Save And Sort Photos From Image Search

گوگل کا نیا فیچر۔ صارفین تصاویر سرچ کرتے ہوئے محفوظ کر سکیں گے

آج گوگل نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ گوگل کے موبائل صارفین تصاویر سرچ کرتےہوئے ہی گوگل امیج سرچ سے تصاویر کی کلیکشن بنا سکتے ہیں۔ صارفین مطلوبہ تصاویر کو سٹار کرنے کےبعد فولڈرز میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔پنسل کے آئیکون پر کلک کرنے سے نام دے کر نیا فولڈر بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


محفوظ کی ہوئی تصاویر کو دوبارہ دیکھنے کےلیے سب سے نیچے دائیں طرف سٹار کے آئیکون پر کلک کرنے سے محفوظ کی ہوئی تصاویر سامنے آ جاتی ہیں ۔
ابھی یہ فیچر امریکا میں تمام آئی او ایس اور اینڈروئیڈ صارفین کےلیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کا گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان رہنا ضروری ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-01

More Technology Articles