Nokia India plant could be taken out of the Microsoft deal

Nokia India Plant Could Be Taken Out Of The Microsoft Deal

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی جاری۔۔۔ نوکیا کا انڈیا میں پلانٹ مائیکروسافٹ کے معائدے سے خارج

نوکیا کا چنائی میں پلانٹ، بھارت کے مقامی حکام کے ساتھ ٹیکس کے مسئلے سے دوچار ہے۔اس کے وجہ سے نوکیا نے اس کو بند کر دیا ہے اور مائیکروسافٹ کے ساتھ کے گئے معائدے سے بھی خارج کردیا گیا ہے۔
یہ پلانٹ پچھلے سال بھارتی حکومت کی طرف سے ٹیکس کے مسئلے کو لے کر قبضہ میں کر لیا گیا تھا ۔ بعد میں کمپنی کی طرف سے 116 ملین ڈالر ادا کر کے اس پلانٹ کو آزاد کرا لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب بھارتی حکومت کی جانب سے مستقبل میں ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے 100 ملین ڈالر کی امانتی تحویل کی مانگ کی جا رہی ہے۔
بھارتی عدالتوں میں نوکیا کی اپیل کام نہیں کر رہی اور ٹیکس کے ممکنہ مسئلے کی وجہ سے پلانٹ کو فروخت کرنے کا عمل قابلِ حل نہیں ہے۔ جبکہ نوکیا اور مائیکروسافٹ دونوں کمپنیوں نے یقین دہانی کراوئی ہے کہ قانونی مسائل معائدے پر اثر انداز نہیں ہونگے۔
بھارتی حکومت کے اس جارحانہ اقدام کے وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار انڈیا میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے سوچیں گے ضرورکہ کل انکے ساتھ بھی ایسااقدام نہ کیا جائے۔یقینا اس سے بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کافی کمی آئے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-18

More Technology Articles