One month after launch, Pokemon Go has taken in over 200 million in revenue

One Month After Launch, Pokemon Go Has Taken In Over 200 Million In Revenue

لانچ کے ایک ماہ بعد پوکیمون گو کی آمدن 200 ملین ڈالر

ایک کمپنی سنسر ٹاور کے مطابق پوکیمون گو کے لانچ کےا یک ماہ بعد ہی گیم کی آمدن 200 ملین ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔ یہ رقم ماضی کی مشہور گیمز Clash Royaleاور Candy Crush Soda Saga کے پہلے ماہ کی کمائی سے دوگنا ہے۔
پوکیمون گو گیم کی آمدن کا ذریعہ گیم میں ان ایپ پرچیز ہے۔ پوگیمون گو میں پوکیمون بالز فروخت کی جاتی ہیں، یہ بالز پوکیمون پکڑنے کے کام آتی ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ دوسری چیزیں جیسے Lures اور Incense بھی پلیئرز کو قیمتاً فراہم کی جاتیں ہیں، یہ پوکیمون کو لبھانے کے کام آتی ہیں۔
جیسےجیسے نئے ممالک پوکیمون گو لانچ ہوتی جائے گی، کمپنی کی آمدن میں اضافہ ہوتا رہے گا۔جاپان میں لانچ ہونے کے بعد تو اس کی آمدن میں اضافے کا ٹرینڈ خاصا بڑھ گیا ہے، تاہم کچھ ممالک میں سیکورٹی خدشات کے باعث گیم پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، جیسے ایران نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے ملک میں اس گیم پر پابندی لگا دی ہے۔

One month after launch, Pokemon Go has taken in over 200 million in revenue
تاریخ اشاعت: 2016-08-08

More Technology Articles