Pakistan First Cyber Harassment Helpline

Pakistan First Cyber Harassment Helpline

آن لائن ہراساں کرنے والوں کے خلاف پاکستان کی پہلی ہیلپ لائن

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف ) یکم دسمبر کو آن لائن ہراساں کرنے والوں کے خلاف پاکستان کی پہلی ہیلپ لائن کا آغاز کرے گی۔ ڈی آر ایف ایک غیر سرکاری تنظیم ہے، جس کا مقصد انسانی حقوق، جمہوریت اور ڈیجیٹل گورننس کو سپورٹ کرنا ہے۔
ڈی آر ایف کی مفت ہیلپ لائن آن لائن استحصال کا شکار افراد کی معاونت کرے گی۔

(جاری ہے)

ہیلپ لائن 0800-39393 پر پیر تاجمعہ صبح 9 بجے تا شام 5 بجے رابطہ کیا جا سکے گا۔
ڈی آر ایف پاکستان کی بانی اور سی ای او نگہت داد نے نومبر میں 2016 ہیومن رائٹس ٹیولپ ایوارڈ کے ساتھ 1 لاکھ یورو کا انعام بھی جیتا تھا۔ اس موقع پر انہوں نےا علان کیا تھا کہ اس رقم سے وہ پاکستان میں پہلی سائبر ہراسمنٹ ہیلپ لائن قائم کریں گی۔

Pakistan First Cyber Harassment Helpline
تاریخ اشاعت: 2016-11-29

More Technology Articles