Prisma like video filters now work on Facebook Live

Prisma Like Video Filters Now Work On Facebook Live

پرزما کی طرح کا ویڈیو فلٹر فیس بک لائیو پر بھی کام کرے گا

پرزما فلٹر ایپ ہے جو تصاویر اور ویڈیوز  کو  پینٹنگ اور آرٹ کے فن پاروں کی طرح بنا دیتی ہے۔پرزما نے سب سے پہلے  تصاویر پھر ویڈیوز پھر 360 ویڈیو اوراب  لائیو سٹریمنگ تک کے لیے اپنی سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔ جلد ہی پرزما میں GIFکی سپورٹ شامل کی جائے گی۔
اب اگر پرزما کی مقبولیت میں کمی ہوگی تو فیس بک کی وجہ سے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فیس بک نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ پرزما کی طرح کی ایک ایپلی کیشن پر کام کر رہے ہیں۔اب  فیس بک نے  آئرلینڈ میں لائیو سٹریمنگ میں آرٹ فلٹر شامل کرنے کا فیچر متعارف کرایا دیا ہے۔ آئرلینڈ کے بعد یہ فیچر امریکی صارفین اور پھر دنیا بھر کےصارفین کے لیے لانچ کیا جائے گا۔
پرزما فلٹر کے ساتھ لائیو سٹریمنگ کا فیچر آئی فون 7 اور 6 ماڈل کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ فلٹر کا فون میں ہی بہت زیادہ پراسیسنگ پاور استعمال کرنا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-08

More Technology Articles