Privacy groups call foul on WhatsApp sharing data with Facebook

Privacy Groups Call Foul On WhatsApp Sharing Data With Facebook

پرائیویسی گروپس کا وٹس ایپ پر مقدمہ کرنے کی تیاری

وٹس ایپ کے نئے شرائط و ضوابط کے مطابق وہ صارفین کی فون نمبر، پروفائل ڈیٹا، سٹیٹس میسج اور آن لائن سٹیٹس فیس بک کے ساتھ شیئر کرے گا۔ اگرچہ فیس بک کا کہنا ہے کہ ان معلومات کو پبلک نہیں دیکھ سکے گی بلکہ انہیں صرف الگورتھم کے لیے محفوظ کیا جائے گا مگر پھر بھی عوام میں اس حوالے سے بے چینی بڑھ گئی ہے۔ فیس بک اور وٹس ایپ پر صارفین اپنے دوستوں کو اس فیچر کے ڈی ایکٹیو کرنے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔


وٹس ایپ کی طرف سے ڈیٹا شیئرنگ کے اعلان کے بعد الیکٹرونک پرائیویسی انفارمیشن سنٹر کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے معاہدہ رضامندی کے آرڈر کے خلاف ہے۔
اس پرائیویسی گروپ کا کہناہے کہ وہ وٹس ایپ اور فیس بک کے خلاف فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس پرائیویسی گروپ کا کہنا ہے کہ 2014 میں جب وٹس ایپ فیس بک کو فروخت کیا گیا تھا تو کہا گیا تھا کہ اس سے پرائیویسی پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑےگالیکن نئی پالیسی کے تحت صارفین کا ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔


وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کا محدود ڈیٹا وٹس ایپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہے، جس کا مقصد کچھ نئے فیچرز کی ٹسٹنگ ہے۔ ان فیچرز کا تعلق بزنسز کے ساتھ کمیونی کیشن سے ہے۔ ان فیچرز سے صارفین بنک کی طرف سے فراڈ کے نوٹیفیکیشن اور ائیر لائن کی طرف سے فلائٹ کا سٹیٹس اور اسی طرح کی معلومات حاصل کر سکیں گے ۔
وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین کے پیغامات اب بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہونگے۔
وٹس ایپ یا فیس بک کا سٹاف انہیں نہیں پڑھ سکے گا۔
وٹس ایپ کے صارفین 30 دن کے اندر اندر فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کے فیچر کو ختم کر سکتے ہیں۔ پرائیویسی گروپ ای پی آئی سی کا کہنا ہے کہ ایف ٹی سی کے رضامندی کے معاہدے کے تحت صارفین کو معاہدہ پیش کرتے ہوئے اس فیچر کو ختم کرنے کا آپشن دینا چاہے جبکہ اس وقت اس فیچرکو غیر فعال کرنے کا آپشن دیکھنے کےلیے صارفین کو اضافی طور پر Readپر کلک کرنا پڑتا ہے۔
وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تمام قوانین کی پابندی کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-28

More Technology Articles