PTCL Announces New Up to 100Mbps DSL Broadband Package

PTCL Announces New Up To 100Mbps DSL Broadband Package

پی ٹی سی ایل نے 100 ایم بی پی ایس براڈ بینڈ انٹرنیٹ متعارف کرا دیا

پی ٹی سی ایل نے 100 سو ایم بی فی سیکنڈ کی زبردست رفتار پر براڈ بینڈ ڈی ایس ایل پیکیج متعارف کرایا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے اپنے کچھ دوسرے پیکیجز کے ریٹ بھی کم کیے ہیں۔ پی ٹی سی ایل اپنی ڈی ایس ایل سروس کو پاکستان بھر کے شہروں اور دیہاتوں سمیت 2000 سے زیادہ مقامات پر فراہم کر رہا ہے۔پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل کے پندرہ لاکھ سے زائد صارفین ہیں۔اس وقت پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل 1 ایم بی، 2 ایم بی، 4 ایم بی،8 ایم بی، 12 ایم بی ، 16 ایم بی، 20 ایم بی، 30 ایم بی، 50 ایم بی اور 100 ایم بی فی سیکنڈ کی رفتار پر براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کر رہا ہے۔4 ایم بی سے 100 ایم بی تک کے صارفین پی ٹی سی ایل کی بہت سی سہولیات ، جیسے فری سمارٹ ٹی وی، فری سمارٹ ٹی وی ایپلی کیشن ، فری آن نیٹ کال یا لامحدود آن نیٹ کالز کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

100 ایم بی پی ایس کے ساتھ پی ٹی سی ایل لامحدود آن نیٹ کالز کی سہولت 20 ہزار روپے میں دے رہا ہے۔ سمارٹ ٹی وی ایپلی کیشن کے عوض اس سے پہلے 100 یا ؎ 150 روپے ماہانہ چارج کیے جاتے تھے، اب چار ایم بی اور اس سے زیادہ کے صارفین مفت میں سمارٹ ٹی وی ایپلی کیشن حاصل کر سکتےہیں۔ پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی کے ماہانہ چارجز 499 روپے ہیں۔ نئی آفر کے تحت براڈ بینڈ صارفین مفت میں پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین کو بس 5000 روپے سیٹ ٹاپ باکس کی مد میں ادا کرنے ہونگے جبکہ پی ٹی سی ایل ماہانہ چارجز 499 روپے وصول نہیں کرے گا۔ اگر صارفین یک مشت ادائیگی کر کے سیٹ ٹاپ باکس حاصل نہ کرنا چاہیں تو وہ قسطوں میں بھی حاصل کرسکتے ہیںَ۔ پی ٹی سی ایل دو سال تک ہر ماہ بل میں 250 روپے وصول کرتا رہے گا۔ اس طرح قسطوں میں سیٹ ٹاپ باکس 6000 روپے کا ہوگا۔
ڈی ایس ایل کے تمام پیکیجز کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:

Broadband Packages

Monthly Charges

Data Volume

Installation Charges (OTC)

Freebies

1Mbps Economy Package

Rs.

599

10GB Download Limit

Rs. 1,500

2Mbps Economy Package

Rs.

750

15GB Download Limit

Rs. 1,500

1Mbps Student Package

Rs.

1,299

Unlimited*

Rs. 1,500

2Mbps Student Package

Rs.

1,549

Unlimited*

Rs. 1,500

4Mbps

Rs.

2,100

Unlimited*

Rs. 1,500

4Mbps

Rs.

2,500

Unlimited GPON***

Rs. 2,500

Free Smart TV & Smart TV App

8 Mbps

Rs.

3,000

Unlimited

Rs. 2,500

Free Smart TV & Smart TV App

Free Unlimited On-Net Calls

12 Mbps

Rs.

4,000

Unlimited

Rs. 2,500

Free Smart TV & Smart TV App

Free Unlimited On-Net Calls

16 Mbps

Rs.

5,000

Unlimited

Rs. 2,500

Free Smart TV & Smart TV App

Free Unlimited On-Net Calls

20 Mbps

Rs.

6,000

Unlimited

Rs. 2,500

Free Smart TV & Smart TV App

Free Unlimited On-Net Calls

30 Mbps

Rs.

7,500

Unlimited

Rs. 2,500

Free Smart TV & Smart TV App

Free Unlimited On-Net Calls

50 Mbps

Rs.

10,000

Unlimited

Rs. 2,500

Free Smart TV & Smart TV App

Free Unlimited On-Net Calls

100 Mbps

Rs.

20,000

Unlimited

Rs. 2,500

Free Smart TV & Smart TV App

Free Unlimited On-Net Calls


نوٹ:
*کوالٹی کے معیار کو بہتر رکھنے اور مسلسل بہترسروس کی فراہمی کے لیے ایسے تمام صارفین جو ایک ماہ میں 300 جی بی سے زیادہ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں گے، اُن سے ماہانہ 5 ہزار روپے اضافی چارج کیے جائیں گے تاہم 8 ایم بی اور اس سے زیادہ براڈ بینڈ سپیڈ کے صارفین اس سے مستثنیٰ ہونگے۔
**1 ایم بی پی ایس اور 2 ایم بی پی ایس اکانومی پیکیج میں ڈیٹا کی حد 10 جی بی اور 15 ماہانہ ہے۔ اس سے زیادہ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے پر ایک سو روپے فی اضافی جی بی کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔
***جی پی او این(GPON) مخصوص علاقوں میں سروس کی دستیابی پر منحصر ہے۔

طریقہ کار
نئے کنکشن حاصل کرنے یا پرانے کنکشن کی رفتار بڑھانے کے لیے پی ٹی سی ایل کے ٹول فری نمبر0800-808000800-80800 FREE پر کال کریں۔
تمام نئے کنکشن کے ساتھ وائی فائی موڈیم مفت ہوگا۔
موجودہ سٹوڈنٹ پیکیج کےصارفین ایک دفعہ 1500 روپے کی ادائیگی کر کے پی ٹی سی ایل سمارٹ سپاٹ وائی فائی موڈیم حاصل کر سکتے ہیں۔

شکایات کی صورت میں 1218 اور مزید معلومات کے لیے 1236 ملائیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-27

More Technology Articles