Punjab Govt Withdraws Internet Tax Notification Issued

Punjab Govt Withdraws Internet Tax Notification Issued

پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ ٹیکس ختم کردیا

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جون 2015 میں کیے گئے اعلان کے مطابق اب انٹرنیٹ ٹیکس کو ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس نوٹیفیکیشن کے مطابق موبائل انٹرنیٹ، وائرلیس انٹرنیٹ، لینڈ لائن ڈائل اپ ،براڈ بینڈ اور دوسرے تمام اقسام کے انٹرنیٹ پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس کا خاتمہ کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)


پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تمام موبائل کمپنیوں کو بھی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد موبائل کمپنیاں صارفین سے اضافی ٹیکس چارج نہیں کریں گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹرنیٹ ٹیکس کے خاتمے کا اطلاق موجودہ تاریخ سے ہوگا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ پر ٹیکس کے خاتمے کے بعد صرف سندھ اور کے پی کے ہی انٹرنیٹ پر 18.5 فیصد اور 19.5 فیصد ٹیکس چارج کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-27

More Technology Articles