Qmobile introduces Q Tab 50

Qmobile Introduces Q Tab 50

کیو موبائل نے ایک اور کم قیمت ٹیبلیٹ متعارف کروا دیا!

کیو موبائل پچھلے کچھ عرصے سے مارکیٹ میں کم قیمت کیو ٹیبلٹ ریلیز کر رہا ہے اور اسی سلسلے میں پیش رفت کے طور پر کیو موبائل نے 8,900 روپے کی قیمت میں کیو ٹیب ’’کیو 50‘‘ متعارف کروایا ہے۔
لیکن یہ ٹبلیٹ پرانی خصوصیات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔یہ ٹیبلٹ 7 انچ بڑی سکرین اور پرانے 1 GHz ڈیو ل کور پروسیسراور اینڈرائیڈ 4.2 جیلی بین آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ آیا ہے۔

کیو موبائل کیو ٹیب 50

اس میں 4 GB انٹرنل میموری، 512 MB ریم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مگر آپ چاہیں تو اس کی بیرونی میموری کو 32 GB تک بڑھا سکتے ہیں۔
اس کا پچھلا کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے اور سامنے کا کیمرہ VGA کے ساتھ ہوگا۔
اس میں ڈبل سم اور 3G کی خصوصیات شامل ہیں جو کہ پاکستان کے صارفین کو اس کی طرف متوجہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔
اس کے علاوہ اس کا کم قیمت ہونا بھی اس کی شہرت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ آپ اس پر سکائپ، فیس بک، اور وٹس ایپ جیسے سوشل نیٹ ورک سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-02

More Technology Articles