Rolls Royce will sell you this 6 piece set for 45854

Rolls Royce Will Sell You This 6 Piece Set For 45854

رولز رائس نے 6 خصوصی بیگز کا سیٹ متعارف کرا دیا

رولز رائس نے نئے رولر بیگ متعارف کرائے ہیں۔6حصوں پر مشتمل ان بیگز کی قیمت 45,854ڈالر ہے۔ رولز رائس نے اسے خاص طور پر اپنی گاڑی کے لیے بنایا ہے۔ ان بیگ کے بنانے کا مقصد رولز رائس میں سفر کرنے والوں کے قیمتی سامان کو حفاظت سے رکھنا ہے۔
رولز رائس کاروں کی طرح ان بیگز میں بھی دائیں طرف کا وہیل ہے۔

(جاری ہے)

بیگ پر ڈبل آر کا لوگو ہے، جس کی وجہ سے آپ کسی عمارت کےا ندر بھی ہونگے تو لوگ سمجھ جائیں گے کہ باہر آپ کی رولز رائس گاڑی کھڑی ہے۔
بیگز میں قیمتی سامان رکھتے ہوئے آپ کو یہ پریشانی نہیں ہوگی کہ سامان بیگ سے باہر نکل جائے گا یا زپ میں پھنس جائے گا۔ اس بیگ کو بند کرنے کے لیے میگنٹ کا خصوصی سسٹم بنایا گیا ہے۔

Rolls Royce will sell you this 6 piece set for 45854
تاریخ اشاعت: 2016-05-01

More Technology Articles