Samsung announces a couple of Tizen 3 features

Samsung Announces A Couple Of Tizen 3 Features

ٹائیزن 3.0کی چند اہم خصوصیات

ٹائیزن ڈویلپر سمٹ 2015 میں سام سنگ نے اپنے آنے والے ٹائیزن 3.0کےبارے میں چند اہم باتیں بتائی ہیں۔ٹائیزن 3.0کو 2015 کے آخر یا 2016 کے شروع میں لانچ کیا جائے گا۔ٹائیزن 3.0میں مجموعی طور پر بہتریاں لانے کے لیے کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ٹائیزن 3.0پر بہت سے صارفین ایک ہی ڈیوائس کو استعمال کر سکیں گے۔ٹائیزن 3.0میں 64 بٹ پروسسنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز فریم ورک بھی شامل کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ٹائیزن 3.0میں کی گئی تبدیلیوں کی بدولت ایپلی کیشن کے کھلنے کا دورانیہ بھی کم ہوگا۔سام سنگ نے سیکورٹی پر بھی کافی زور دیا ہے۔سیکورٹی کے حوالے سے سام سنگ نے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم یہ بتایا کہ سیکورٹی فیچرز پہلے سے بہتر اور سادہ انداز میں ہیں ۔
ٹائیزن 3.0میں کچھ فیچر ٹائیزن 2.4 سے بھی لیے گئے ہیں۔ان فیچرز میں نیوی گیشن کے لیے مقامی سپورٹ، جیسے جیوفینسنگ، روٹنگ اور پوائنٹ آف انٹرسٹ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ فیچر کسی بھی میپنگ ایپ کیشن کے لیے قابل استعمال ہونگے۔

Samsung announces a couple of Tizen 3 features
تاریخ اشاعت: 2015-08-01

More Technology Articles