Samsung Announces The T1

Samsung Announces The T1

سام سنگ کی نئی حیرت انگیز ڈیوائس۔۔ جو چھوٹے سائز میں‌ بڑا ڈیٹا محفوظ کرے گی!!!

آج شام لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو2015 میں سام سنگ نے ایک نئی سٹوریج ڈیوائس متعارف کرائی ہے جس کا نام ایس ایس ڈی ٹی ون (SSD T1)ہے۔اس ڈیوائس کا سائز ایک وزٹنگ کارڈ جتنا اوروزن ایک اونس ہے۔ اس میں ایک ٹیرابائٹ تک کا ڈیٹا سما سکتا ہے۔ T1کے اس وقت تین ورژنز متعارف کرائے گئے ہیں۔ 256 جی بی، 500جی بی اور 1 ٹیرا بائٹ۔ان کی قیمتیں 179 ڈالر سے لے کر 599 ڈالر تک ہیں۔

سامسنگ ٹی 1

اس وقت انٹرنیٹ پر بے شمار ویب سائٹس سو سو جی بی کے حساب سے مفت سٹوریج سپیس فراہم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں سام سنگ کی یہ یو ایس بی ڈیوائس شاید اتنی کامیاب نہ ہو سکے جتنی سام سنگ کو توقع ہو، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ آج بھی بہت سے پروفیشنل کے لیےوائی فائی یا ایل ٹی ای پر ڈیٹا ترسیل کرنا سر درد ہے۔اسی لیے توقع ہے کہ بہت بڑے سائز کی فائلیں ٹرانسفر کرنے والے پیشہ ور حضرات کے لیے یہ اچھا انتخاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-08

More Technology Articles