samsung closing in on Apple in the US

Samsung Closing In On Apple In The US

امریکی مارکیٹ میں سام سنگ، ایپل کے نزدیک تر

پارکس ایسوسی ایٹس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکی مارکیٹ کے اعداد وشمار کے مطابق ایپل اور سام سنگ کے درمیان مارکیٹ شیئر کا فرق تیزی سے کم ہوتا جا رہا ہے۔امریکی مارکیٹ میں ایپل کا حصہ 40فیصد جبکہ سام سنگ کا حصہ 31 فیصد ہے۔
سام سنگ کا امریکا میں پھیلاؤ کافی متاثر کن ہے تاہم دوسری کمپنیاں بھی تیزی سے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔

امریکی مارکیٹ میں تیسرا نمبر ایل جی کا ہے، جس کا مارکیٹ میں حصہ 10 فیصد ہے۔دوسری کمپنیوں میں موٹرولا اور ایچ ٹی سی کا مارکیٹ شیئر مشترکہ طور پر 5 فیصد ہے۔
امریکا سے ہٹ کر عالمی میدان میں دیکھا جائے تو 2015 میں سام سنگ 324.8 ملین یونٹ فروخت کر کے مارکیٹ میں پہلے نمبر پر رہا، ایپل 231.5ملین یونٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلا کہ ایک تہائی آئی او ایس صارفین کے پاس دو سال یا اس سے زیادہ پرانے فونز ہیں جبکہ سام سنگ کے 30 فیصد سمارٹ فونز 2سال یا اس سے زیادہ پرانے ہیں۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ 40فیصد سمارٹ فون رکھنے والے آواز کی شناخت کے فیچر کو استعمال کرتے ہیں، آئی فون کے آدھے سے زیادہ صارفین سری کا استعمال کرتے ہیں۔ 36فیصد موبائل صارفین وائی فائی کالنگ استعمال کرتے ہیں۔ 35 فیصد میوزک کو سپیکر سےچلاتے ہیں۔26فیصد کسی نہ کسی ریٹیلر پر پے منٹ ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔24 فیصد ویڈیو کو فون سے دوسری سکرین، یعنی پی سی یا ٹی وی پر چلاتے ہیں۔

samsung closing in on Apple in the US
تاریخ اشاعت: 2016-02-12

More Technology Articles