Samsung data center fire causes error messages on products

Samsung Data Center Fire Causes Error Messages On Products

سامسنگ کے ڈیٹا سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔ سامسنگ کی مرکزی سروسز متاثر

سامسنگ کے ڈیٹا سنٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد سامسنگ کی مرکزی ویب سائیٹ Samsung.com بند کر دی گئی۔
صرف سامسنگ کی سائٹ ہی اس سے متاثر ہونے والی واحد ٹیکنالوجی نہیں ہے بلکہ سامسنگ کی مصنوعات جن میں سمارٹ فونز، ٹی وی بھی شامل ہیں وہ بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)


جلنے والی بلڈنگ جنوبی کوریا کے گوچیئن میں سامسنگ کی’’ ایس ڈی ایس‘‘ بلڈنگ ہے، اس نقصان کی وجہ سے یوزرز اپنے سمارٹ فونز ، ٹیبلیٹس اور سمارٹ ٹی وی وغیرہ کے لیے سامسنگ کی ایپلیکیشنز تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے تھے۔

مسئلے پر فوری قابو پا لیا گیا ہے۔نیچے دی گئی ویڈیو میں آپ بھی اس بلڈنگ کو جلتا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔

کورین نیوز آؤٹ لیٹ کے مطابق آگ کی وجہ سے کوئی بھی نقصان نہیں ہوا، لیکن ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-22

More Technology Articles