Samsung Launches SUHD TV

Samsung Launches SUHD TV

سام سنگ کا نیا الٹرا ہائی ڈیفی نیشن سمارٹ ٹی وی

اس وقت مارکیٹ میں سام سنگ، ایل جی اور ایچ پی کے درمیان بہترین سمارٹ ٹی وی بنانے کے حوالے سے مقابلہ جاری ہے۔بہترین سمارٹ ٹی وی کی اس دوڑ میں سام سنگ نےکنزیومر الیکٹرونکس شو 2015 میں SUHD TV متعارف کرایا ہے۔اس کا سکرین سائز 105 انچ ہے۔سام سنگ سے اس کی قیمت کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی مگر اندازہ ہے کہ یہ ڈھائی لاکھ ڈالر، یعنی ڈھائی کروڑ روپے میں دستیاب ہو گا۔

اس ٹی وی کی خاص بات یہ ہے کہ اسے درمیان سے اپنی مرضی سے موڑا جا سکتا ہے۔سام سنگ نے اس کا ایک دوسرا فلیٹ سکرین ورژن بھی متعارف کرایا ہے جس کی قیمت کا اندازہ ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر، یعنی ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ہے.

سامسنگ سپر الٹرا ڈیفی نیشن ٹی وی

اس ٹی وی کی خصوصیات میں 21:9 کی Aspect Ratio جو صرف بلو رے فلموں میں ہوتی ہے، فور کے(4K)یعنی الٹرا ہائی ڈیفی نیشن، بہترین تصاویر کے لیے کوانٹم ڈاٹ ٹیکنالوجی، ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم اور بہت کچھ شامل ہے۔

(جاری ہے)


اپنی قیمت کی وجہ سے یہ ٹی وی اس وقت تو عام عوام کی پہنچ سے دور ہو مگر آنے والے چند سالوں میں یہ عوام کی قوت خرید میں آ جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-08

More Technology Articles